سری نگر// کورونا قہر کے بیچ سری نگر میں ششماہی دربار مو دفاتر جزوی طور پر پیر کی صبح بغیر کسی روایتی گہماگہمی کے کھل گئے۔
امسال پہلی بار اس سلسلے میں کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا نہ ہی میڈیا کے نمائندوں کو سول سکریٹریٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
یاد رہے کہ موجوہ عالمی وبا کے پیش نظر امسال پہلی بار یونین ٹریٹری کے دونوں صوبوں کشمیر اور جموں میں بہ یک وقت دربار مو دفاتر کھلے رہیں گے۔