واشنگٹن // امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ انہیں اس بات کی پوری امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ واضح ہو جائے گا کہ مختلف ٹیموں کے ذریعہ کورونا وائرس کے جو ٹیکے تیار کئے جارہے ہیں وہ کتنے موثر اور محفوظ ہوں گے یا نہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی نے امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار کرلی جائے گی حالانکہ بڑے پیمانے پر اسے بنانے اور تقسیم کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنسدان کورونا کی دوا اور ویکسین کی تیاریوں میں مسلسل مصروف ہیں اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا 2021 کے ابتداء میں مؤثر ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اس بات کی پختہ معلومات ہوگی کہ مختلف ٹیموں کے ذریعہ جو کورونا وائرس کے ویکیسن تیار کئے جارہے ہیں وہ کتنے موثر اور محفوظ ہوں گے یا نہیں ۔
رواں سال کے آخر تک ٹیکہ آنے کی امید :ڈاکٹر انتھونی
