رواں سال آگ کی وارداتیں،58کروڑ کا نقصان،58انسانی جانیں تلف

سرینگر // رواں سال جنوری سے لیکر اکتوبر تک وادی میں آگ کی ہولناک وارداتوں کے دوران 59کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا  ۔محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے اعدادوشمار نے بتایا کہ وادی میں ان وارداتوں کے متعلق محکمہ کو کل 1628فون کالز موصول ہوئیں جس میں 1603کالز آگ لگنے کی تھیں اور 12کالز ریسکو کیلئے تھیں، جبکہ 13کالزجعلی تھیں ۔ ان وارداتوں میں انسانی جانوں کے علاوہ58مال مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 21لوگ زخمی ہوئے ۔محکمہ کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ان وارداتوں میں کل 1303ڈھانچے متاثر ہوئے جن میں 267دکانیں، 45شاپنگ کمپلیکس ،51گاڑیاں اور 91بجلی ٹرانسفارمر بھی شامل ہیں ۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ان وارداتوں میں7 جنگلات اور نرسریاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔10 اضلاع کی تفصیل دیتے ہوئے کہاگیا کہ سرینگر ضلع میں 5جانیں تلف ہوئیں، 12لوگ زخمی ہوئے، 291ڈھانچوں کو نقصان ہوا جس میں 64دکانیں اور شاپنگ کمپلیکس، 18گاڑیاں اور 25بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ بڈگام میں آگ کی وارداتوں کے دوران 76ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں 18دکانیں اور شاپنگ مال،9ٹرانسفارمر اور 2جنگلات شامل ہیں۔۔کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق اننت ناگ میں آگ کی وجہ سے 2جانیں ضائع ہوئیں  جبکہ 130ڈھانچے اس کی زد میں آئے۔ ضلع میں 37دکانیں اور شاپنگ مال ، 3گاڑیاں ، 5بجلی ٹرانسفارمر  خاکستر ہوئے۔کپوارہ ضلع میں 2جانیں ضائع ہوئیں جبکہ 202ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں 57دکانیں شامل تھیں، 4گاڑیاں، 19بجلی ٹرانسفارمر بھی خاکستر ہوئے۔ پلوامہ ضلع  میں4 2انسانی اور دیگر جانوروں کی جانیں ضائع ہوئیں، 134ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں سے 21دکانیں اور شاپنگ مال، 8گاڑیاں، 6بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں ۔شوپیاں ضلع میں 19جانیںتلف ہوئیں، 63ڈھانچے متاثر ہوئے، جن میں8 دکانیں اور شاپنگ مال بھی شامل تھے جبکہ وہاں 6بجلی ٹرانسفامر متاثر ہوئے۔ گاندربل ضلع میں ایک جان تلف ہوئی، 4زخمی ہوئے جبکہ61ڈھانچے اس کی زد میں آئے، جن میں 5دکانیں ،6گاڑیاں ، اور6بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں اکتوبر 2021تک4جانیں تلف اور 1زخمی ہوا اور 206ڈھانچے زد میں آئے جس میں 84دکانیں، 8گاڑیاں اور 9بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔کولگام ضلع میں 3جانیں ضایع ہوئیں، 72 ڈھانچے زد میں آئے ، 6دکانیں، 2گاڑیاں اور 3بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے۔ ضلع بانڈی پورہ میں 68ڈھانچے اس کی زد میں آئے جس میں سے 12دکانیں اور شاپنگ مال، 2گاڑیاں ، اور3بجلی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔