رنگہ مسجد حول میں ٹرانسفارمر بار بار خراب

سرینگر//رنگہ مسجد حول میں ٹرانسفارمر بار بار خراب ہونے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سردیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کا متعلقہ محکمہ سے مطالبہ ہے کہ اوور لوڈ بجلی ٹرانسفارمر کو انڈرلوڈ کرنے کیلئے نیا 250کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ رنگہ مسجد حول میں نصب 630 کلو واٹ ٹرانسفارمر سے وسیع آبادی کے ساتھ ساتھ کئی پاور لوم فیکٹریوں کو بجلی فراہم کرتاہے۔ مقامی آبادی کاکہنا ہے کہ وسیع آبادی کیلئے 630کلوواٹ ٹرانسفارمر کافی نہیں ہے اوراوور لوڈ ہونے کے سبب اکثر و بیشتر خراب ہوجاتا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ بجلی کے کم وولٹیج سے صارفین کی ناک میں دم ہوچکا ہے اور فیوز جل جانے سے برقی رو منقطع ہوجاتا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ اوور لوڈنگ کا اندازہ اس امر سے لگایاجاسکتاہے کہ سردیاں شروع ہونے سے آج تک ٹرانسفارمر 4مرتبہ خراب ہوا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ حال ہی میں ٹرانسفارمر کو 5دن قبل ٹھیک کرکے لایاگیا تب سے یا تو وولٹیج بہت کم ہوتا ہے یا پھر اکثر وبیشتر فیوز جل جاتا ہے جس کے سبب علاقہ میں زیادہ تر اندھیرا ہی رہتا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ آبادی کو درپیش اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ نیا 250کلو واٹر ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ 630 کلوواٹ ٹرانسفارمر انڈرلوڈ ہوجائے جس سے عوام کو راحت ملے گی اور خزانہ عامرہ پر اس کی بار بار مرمت کرنے بھاری رقوم بچ جائینگے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ مغل مسجد حول رسیونگ سٹیشن سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جہاں6فیڈر موجود ہیں اوررنگہ مسجد حول کو فیڈر نمبر 3 سے برقی رو فراہم ہوتی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ 5فیڈر ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں لیکن فیڈر نمبر 3 ہی اکثر اوقات خراب رہتا ہے جس سے رنگہ مسجد حول علاقہ کی بجلی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔اس بارے میں جب کشمیر عظمی نے بجلی کے اعلی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ فیڈر میں جو بھی خرابی ہوگی، دور کردی جائے گی۔