سرینگر//رنگہ محلہ اورکرالہ پورہ حول میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو سردیوں میں سخت دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سرینگرکے بیشترعلاقوں میں میٹرنصب ہونے کے باوجودکٹوتی شیڈول برائے نام ہوکررہ گیاہے۔ لالچوک ،مہاراج بازار،گونی کھن،سرائے بالا،مگرمل باغ ،بٹہ مالو،شہیدگنج ،مائسمہ ،ککربازار اور سیول لائنزکے تحت آنے والے علاقوں کے علاوہ شہرخاص میں بھی بجلی کی عدم دستیابی پائی جاتی ہے ۔رنگہ محلہ اورکرالہ پورہ حول کی آبادی برقی رئوسے محروم ہے ۔مقامی لوگوں نے فون پربتایاکہ اکثروبیشتریہاں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے کیونکہ یہاں نصب630 کلوواٹ صلاحیت والاٹرانسفارمربوجھ برداشت نہیں کرپاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں بستیوں کواسی ٹرانسفارمرسے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ یہاں 150سے زیادہ گھرموجودہیں اوران گھروں یارہائشی مکانات میں 200سے زیادہ کنبے رہتے ہیں ۔اسکے علاوہ دونوں بستیوں میں درجنوں دکانات اوردیگرکاروباری مراکزبھی ہے اورسبھی صارفین کابوجھ ایک ٹرانسفارمرپررہتاہے ۔متاثرہ صارفین نے اپنی اس مانگ کودہرایاکہ یہاں250میگاواٹ کاایک اوربجلی ٹرانسفارمرنصب کیاجائے تاکہ لوگوں کوبجلی کی آنکھ مچولی اورعدم دستیابی کی تکلیف دہ صورتحال سے نجات مل سکے ۔
رنگہ محلہ اور کرالہ پورہ حول میں بجلی کی عدم دستیابی
