مہور//سب ڈویژن مہور کی رنگلائی سے نہوچ اور دیول سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹریکٹر گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی جان جوکھم میں ڈال کر گاڑی چلاتے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سڑک پر صرف ٹریکٹر گاڑیاں ہی چلتی ہیں اورمسافر گاڑیاں چلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گذشتہ سال رنگلائی سے لدھ تک مسافر گاڑیاں چلتی تھیں لیکن سڑک کی خستہ حالی سے گذشتہ سال لدھ کے مقام پر اس مسافر گاڑی کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہوئی اوردیگر کئی زخمی ہوگئے ۔دیول،نہوچ،برمیدار کے لوگ ٹریکٹروں پر رنگلائی سے نہوچ یا دیول سے سامان لاتے ہیں یا ٹریکٹروں پر سوار ہونے پر مجبور ہیں۔ یہاں صرف ٹریکٹر گاڑیاں چلتی ہیں لیکن انہیں بھی چلنے میں دشواریاں پیش آتی ہیںاور متعلقہ حکام اس سڑک کی مرمت کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ اگر کبھی یہ سڑک بند ہو جاتی ہے تو اس کی بحالی کیلئے انہیں خود کام کرناپڑتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کچھ ماہ قبل نہوچ کے لوگوں نے پیسہ جمع کر کے خود سڑک کو بحال کیا۔مقامی لوگوں نے حکومت سے مانگ کی ہے اس پچھڑے علاقہ کی ترقی کی طرف توجہ دی جائے ۔
رنگلائی ۔ نہوچ سڑ ک زبوں حالی کاشکار
