رنگریٹ پولیس پوسٹ کیلئے29اسامیوں کی منظوری

سرینگر//ریاستی حکومت نے رنگریٹ میں قائم کئے جارہے پولیس پوسٹ کیلئے29اسامیوں کو منظوری دی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں قایم کئے جارہے پولیس پوسٹ میں 29اہلار تعینات کئے جائیں گے۔مذکورہ پوسٹ میں ایک سب انسپکٹر ،2اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،4ہیڈ کانسٹیبل ،20کانسٹیبل ،ایک کانسٹیبل اوپریٹر اور ایک فالوور کو تعینات کیا جائے گا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل کے مہینے میں ریاستی کابینہ نے رنگریٹ میں نئے پولیس پوسٹ کے قیام کو منظوری دی تھی ۔