رم جھم بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی

سرینگر// وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز کے سخت گرمی کے بعد جمعہ کے صبح معمولی بارشوں سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔  وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے جاری سخت گرمیوں میں مسلسل شدت کی وجہ سے عام لوگوں جن میں سکولی بچوںروزانی سفر کرنے والے افراد اور مختلف مقامات اور  دفاتر میں کام کر رہے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا کہ دن کی گرمی کے ساتھ ساتھ رات میں بھی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہوا تھا۔ جبکہ بیشتر لوگ دن کے اوقات میں گھروں سے سے باہر نکلنے میں شدید خوف محسوس کر رہے ہیںجبکہ محکمہ تعلیم نے چند روز قبل سخت گرمی کو دیکھ کر وادی کشمیر میں تمام تعلیمی اداروں میں 19جولائی سے گرمائی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اسی دوران جمعہ کے صبح 8بجے کے قریب شہر سرینگر میںاچانک بارشیں شروع ہوئیں. جو قریب ایک گھنٹے تک جاری رہے ۔جسکے بعد گرمی میں کچھ حد تک کمی واقع ہونے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم بعد دوپہر کے بعد آسمان صاف ہونے کے ساتھ ہی گرمی نے آہستہ آہستہ اپنی شدت دوبارہ اختیار کی ہے ۔