رمن بھلا کا کانگریس صدر دفتر پر پُر تپاک استقبال

جموں// جموںوکشمیر پردیش کانگریس کے نومنتخب ورکنگ صدررمن بھلا کاپی سی سی ہیڈکوارٹر شاہدی چوک جموں میں ریاستی کانگریس سربراہ جی اے کی قیادت میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔س موقع پر پی سی سی کے سینئر لیڈران، ڈی سی سی کے صدور اور فرنٹل ونگز موجود تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جی اے میر نے پارٹی ہائی کمان کیرمن بھلا کو ورکنگ صدر مقرر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، کیونکہ وہ پارٹی کے ایک محنتی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص جموں خطہ میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر مشاورت جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مختلف فیصلے پائپ لائن پر تھے اور امید ہے کہ ان کی تقرری سے کامیابی ملے گی ۔رمن بھلا نے اپنے خطاب میں لیڈروں اور کارکنوں کے اجتماع کا ان کے پرجوش استقبال کے لیے شکریہ ادا کیا اور کانگریس ہائی کمان اورپی سی سی صدر جی اے میر کا ان پر بھروسہ کرنے اور پارٹی اور عوام کی مزید خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس قیادت اور کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور جموں خطہ کے لوگوں کے سامنے حکمران بی جے پی کی دھوکہ دہی کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ’جملوں‘ اور جھوٹے وعدوں سے سماج کے ہر طبقے کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ڈوگرہ ریاست کی حیثیت، وقار اور شناخت کو گھٹا دیا اور نوجوانوں کو ملازمت کے حق سے محروم کر دیا، جب کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور دیگر عارضی ملازمین اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہر طبقہ اور ہر علاقے کے لوگوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کرے گی۔قبل ازیں کانگریس کارکنوں اور رمن بھلا کے حامیوں نے انہیں ان کی رہائش گاہ تریکوٹہ نگر سے پی سی سی ہیڈ کوارٹر شہیدی چوک تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلے میں لے گئے ۔