بلال فرقانی
سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی بدترین، بار بار کٹوتیاں کبھی نہیں دیکھی گئی ہیں۔ انہوں نے بجلی کی غیر معقول کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔تاجروں کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا، “ہم نے مقدس مہینے میں، خاص طور پر سحری اور افطار کے دوران ایسی بدترین اور بار بار کٹوتی کبھی نہیں دیکھی۔”اس نے مزید کہا”KCC&I انتظامیہ اور کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (KPDCL) سے وادی میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوگوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے دوران لوگوں کو، “ماضی میں حکومتوں اور انتظامیہ نے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن اب یہ المناک تجربات رمضان کے اس مقدس مہینے میں سامنے آ رہے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ مریض اپنے گھروں میں آکسیجن سپورٹ پر جدوجہد کر رہے تھے۔کے سی سی اینڈ آئی نے کہا، “شب قدر بھی قریب آرہی ہے،کے پی ڈی سی ایل کو جموں و کشمیر میں بجلی کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے،” ۔کے سی سی اینڈ آئی نے کہا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کم از کم اس مقدس مہینے کے آخری 10 دنوں تک بجلی کو یقینی بنائے گی۔صدر کے سی سی شیخ عاشق احمد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں، تاکہ لوگوں کو بلاتعطل بجلی ملے۔