رمضان کے باوجوددیہی علاقوں میں بنیادی سہولیا ت کافقدان

 جموں//رمضان کے باوجوددیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے اورلوگوں کوپانی وبجلی جیسی بنیادی ضرورت کیلئے مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق نگروٹہ کے گائوں کھوئی کے گوجرمحلہ میں پانی کی قلت کے سبب لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ یہاں پر گوجرمحلہ میں دس دنوں سے پانی سپلائی نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے لوگوں کوکافی مشکلات جھیلناپڑرہی ہیں ۔کھوئی گوجرمحلہ کے لوگوں نے پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پنڈت سبھاش پراشرکررہے تھے۔ سبھاش پراشرنے کہاکہ پانی سپلائی نہ ہونے کے سلسلے میں کئی بارپی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کو جانکاری دی گئی ہے لیکن اس معاملے میں کوئی بھی اثرمحکمہ پی ایچ ای کونہیں ہورہاہے ۔اس دوران مظاہرین نے محکمہ پی ایچی اے سے مطالبہ کیاہے کہ کھوئی گائوں کے گوجرمحلہ میں پانی کی قلت دورکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی پریشانی دورہوسکے۔