رمضان کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی انتظامات

 تھنہ منڈی // ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات کی تمام مساجد میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تمام مساجد میں روشنی ،پانی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات کی تمام مساجد کے متولیوں اور انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داروں نے مساجد میں نماز تراویح کے لئے ائمہ و حفاظ کرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس دوران علماء نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے( SOPS) یعنی اسٹینڈرڈ آپریٹینگ پروسیجر جو عوام کی بھلائی کے لئے بنائی گئی ہیں، پر سختی سے عمل کریں اور اس مہلوک وباء سے محفوظ رہنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ علماء نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی خطرناک تازہ لہر کو روکنے اور اس سے بچاؤ کی خاطر جو قواعد و ضوابط ترتیب دیے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ علماء نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک سے متعلق بنائیں گے حکومتی قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے ہی مساجد کا رخ کریں۔