رمضان فائر بندی : صورتحال میں بدلائو آگیا

سرینگر // رمضان سیز فائر کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ شیش پال وید نے کہا ہے کہ جنگ بندی اعلان کے بعد ریاست کی صورتحال میں بدلائو دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے امن و قانون کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔جنگ بندی اعلان کے ایک ہفتہ بعد ریاستی پولیس سربراہ نے کہاہے کہ مذکورہ اعلان کی وجہ سے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال میں بڑی حد تک بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے پہلے جنوبی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بری طرح سے متاثر ہوچکی تھی لیکن جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد وادی میں بالعموم اور جنوبی کشمیر میں بالخصوص امن و امان کی صورتحال میں بہتری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجہ میں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نریندرمودی کی طرف سے لئے جانے والے فیصلے سے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جنگ بندی معاہدہ کا ابھی تک کا سفر کامیاب رہا ہے۔