رمضان المبارک کے پیش نظربھدرواہ میں انتظامیہ نے مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی

بھدرواہ//ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کواعتدال میں رکھنے اورلوگوں کودکانداروں کی منافع خوری سے بچانے وصاف ستھری اشیائے ضروریہ دستیاب کرانے کے مقصدسے تحصیلداربھدروالہ کی قیادت میں پولیس،میونسپلٹی اورسی اے پی ڈی کے اہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم نے بھدرواہ میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی اورگوشت اورمٹن کی دکانوں، سبزی کی دکانوں اورگروسری ڈیلروں ومٹھائی کی دکانوں کامعائینہ کیا۔اس دوران ٹیم نے چکن ،میٹ ،پھلوں،سبزیوں اورکھانڈکی ریٹ لسٹ چیک کی گئی اوردکانداروں کوہدایت دی کہ وہ صاف ستھراچکن ،مٹن ،پھل وسبزیاں صارفین کودستیاب کریں۔تحصیلداربھدرواہ ذیشان طاہرنے ایس ڈی پی او افتخاراحمد اورایس ایچ او منیرخان کے ہمراہ دکانوں پرریٹ لسٹوں کامعائینہ کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی کاجائزہ لیااوردکانداروں کوہدایات دیں کہ وہ پالی تھین کے استعمال سے گریزکریں اورفٹ پاتھوں اورموٹرایبل روڈوں پرناجائزتجاوزات نہ کیاجائے۔اس کے علاوہ مختلف محکموں کے آدھادرجن افسران نے پولیس کے ہمراہ پاسری بس سٹینڈ، جامع مسجد ،صدربازار، ویجی ٹیبل مارکیٹ ،سیری بازار،اولڈہسپتال لنک روڈ میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی ۔اس دوران ناقص سبزیوں ،پھلوں اوردیگرچیزوں کوضائعکیااورساتھ ہی 5کلوگرام پالی تھین ضبط کرکے قصورواردکانداروں سے سی اے پی ڈی اورمیٹرولوجی محکموں نے بالترتیب 2100 اور5800روپے جرمانہ وصول کیا۔اس دوران بھاری مقدارمیں پالی تھین لفافے بھی ضبط کئے گئے اوردکانداروں کومتنبہ کیاکہ وہ صحت کے لیے مضرپالی تھین لفافوں کااستعمال نہ کریں اورماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کوتعاون دیں۔