رمضان المبارک کا پہلا جمعہ

محمد تسکین
بانہال // رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر ضلع رام بن کی جامع مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کیا اور جم کرخریداری کی گئی۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے پیش نظر بٹوت ، چندرکوٹ ، رام بن ، گول سنگلدان ، راج گڑھ ، رامسو ، اکڑال پوگل پرستان ، کھڑی اور بانہال کی تحصیلوں میں جامع مساجد میں لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز جمعہ ادا کی جبکہ کئی ایک مساجد میں جگہ کم پرنے کی وجہ سے مسلمانوں نے اور نزدیکی جگہوں پر نمازِ جمعہ ادا کی ۔