رقیاتی کمشنر سرینگر کا اومپورہ دورہ

بڈگام//ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ نے اومپورہ بڈگام میں نیشنل انسٹچیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے کیمپس کی جگہ کا معائنہ کیا تاکہ وہاں کیمپس کے لئے جاری کام کا جائزہ لیا جاسکے۔ڈاکٹر شاہ جنہیں این آئی ایف ٹی سرینگر کیمپس کے لئے نئے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ،نے کیمپ کے کام میں سست رفتاری پر ناخوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو کام کے رفتار میں سرعت لانے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے دور ان تعمیری کام کے لئے جو لوازمات طے کئے گئے ہیں انہیں نظر انداز کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ہوسٹل کی تعمیر میں سست رفتاری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ان کے یہاں دوسرے دورے کے دوران جو کہ قریبی ایک ماہ کے بعد ہوگا ،کام کی پیش رفت نمایاں طور ظاہر ہونی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ اب تعمیراتی کام کے پیش رفت کا ہفتہ وار بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے رنگریٹ میں عارضی کیمپس کا معائنہ کیا اوروہاں طلبأ کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوںنے ہدایت دی کہ کیمپس میں ہر طرح کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔