رفیع آباد کے کئی دیہات بر قی رو سے محروم

 بارہمولہ// رفیع آباد بارہمولہ کے کئی دیہات میں بر قی رو سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کوگونا گو ں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  گنڈ چبوترہ قاضی آباد ،ربن ،شتلوہ ، برندب ، شالکوت، واری پورہ  بڈن ،سرپارہ چھجہامہ ،روہامہ شامل ہیں ، کے لوگوں نے بتایا کہ شام ہوتے ہی ہر سو اندھیرا چھا جاتا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی آتے ہی چلی جاتی ہے جس کے نتیجے میں عوام کوسردیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس بارے میں کئی بار احتجاج بھی کیا گیا لیکن محکمہ کے افسران آج تک صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کارگر اقدامات نہیں کر رہے ہیں ۔لوگوں کے مطابق کسی بھی علاقے میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے اور کسی کو یہ معلوم نہیں کہ بجلی کب آئے گی اور کب چلی جائیگی۔ ایک مقامی شہری محمد اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اگرچہ وہ باقائدگی کے ساتھ بجلی فیس ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بجلی کی عدم دستیابی کے سبب مقامی لوگوں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میٹر نصب کرنے کے وقت ان کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں 24گھنٹے بجلی سپلائی مہیا رکھی جائیگی لیکن اس وعدے پر عمل نہیں کیا گیاَ۔