رفیع آباد میں گاڑی نالہ میں گرنے سے 4شہری مضروب

بارہمولہ+بانہال/ / نادی ہل رفیع آباد میںایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت چار افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بارہمولہ سے لڈورہ آرہی ایک سوِفٹ کار زیرنمبر3773 – نادی ہل کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت چار لوگ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈرائیورکیحالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک رتن باس علاقے میں ایک ٹرک کے سڑک پر الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  یہ مال بردار ٹرک جموں سے کشمیر کی طرف آرہاتھاکہ بانہال سے تین کلومیٹر پہلے رتن باس کے مقام سڑک پر الٹ گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو اس دوران کچھ چوٹیں بھی آئیں۔ حادثے کے فورا بعد بانہال پولیس اور کیو آر ٹی بانہال کے رضاکاروں کی مدد سے زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔