رفیع آبادمیں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط

سوپور//فارسٹ پروٹیکشن فورس کی ایک ٹیم نے جنگل اسمگلروں کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے بڈن رفیع آبادمیں عمارتی لکڑی سے لدا ٹاٹا موبائل ضبط کیا۔فارسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا تھااوراس دوران یہاں سے گزرنے والے ایک ٹاٹاموبائل لوڈکیرئر کوروک کراسکی تلاشی لی گئی ۔تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی برآمد ہوئی ۔ایف پی ایف ذرائع نے بتایاکہ ٹاٹا موبائل لوڈ کیریر سے 27مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد ہوئی ۔انہوں نے بتایاکہ لوڈکیرئرکوعمارتی لکڑی سمیت ضبط کیاگیا تاہم اس کاڈرائیور جائے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی اورپولیس نے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔