رفیع آبادبارہمولہ کے2 نوجوان لاپتہ | اہل خانہ پریشان ، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

بارہمولہ// رفیع آباد بارہمولہ کے دو نوجوان گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اُن کے اہل خانہ پریشان ہیں ۔ پولیس کے مطابق محمد رمضان شیخ ولد عبداخالق شیخ ساکنہ چکلو نے ایک گمشدگی رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کا مزمل احمد نامی  16 برس کا لڑکا  15فروری کو گھر سے نکلا اورواپس نہیں آیااور آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا ۔لواحقین کے مطابق اگر چہ انہوں نے  ہرممکنہ جگہ پر اسے تلاش کیا لیکن اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ، جس کی وجہ سے اہل خانہ کافی پر یشان ہیں ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 28/2022  تحت دفعہ 363 درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس طرح چکلو علاقے سے ہی ایک اور گمشدگی رپورٹ درج کی گئی ہے کہ 17 سالہ محمد یسین عرف عاقب ولد غلام نبی صوفی 16 فروری کو گھرسے نکلا تھا تاہم تب سے وہ واپس نہیں آیا، جس کے نتیجے میں اہل خانہ بہت پریشان ہیں ۔اس معاملے میں بھی ایک ایف آئی آر زیر نمبر29/2022  تحت دفعہ 363 درج کیاگیا ہے  ۔اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے باز یابی کیلئے اُنہیں مدد فراہم کریں ۔ اس دوران بارہمولہ پولیس نے گمشدگی کی ریوٹ درج کرکے دونوں نوجوان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے ۔دریں اثناء بارہمولہ پولیس اور اہل خانہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو دیکھا ہے تو وہ قریبی پولیس اسٹیشن کے ان نمبرات پر  9596767732,9596767710 پر اطلاع دیں۔