رفیع آباد کے متعدد دیہات برقی رو سے محروم

بارہمولہ// رفےع آباد بارہمولہ کے متعدد دےہات مےں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے اورطالب علموں سمیت عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ بڈن ،سےر پار ،رہامہ ،شتلوہ ،برندب ،چاٹوسہ ، گلبل،شلکوٹ ،برمن ،وترگام،وہلترہ،کھاموہ ،ہدی پورہ،ترکپورہ ،خوشی پورہ ،پانزلہ اور دےگر دور دراز دےہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بجلی بحران سے کافی تنگ آچکے ہےں ۔صارفےن نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا کہ بجلی ملازمےن صرف فےس حاصل کرنے کے وقت دکھائی دےتے ہےں اور بعد مےں غائب ہو جاتے ہےں جبکہ بجلی سپلائی کا کوئی شےڈول نہےں ہے ۔ صارفےن نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود بھی محکمہ پر کوئی اثر نہےں ہوتا ہے۔