رفیع آباد میں بیروہ کا ملی ٹینٹ گرفتار

سوپور/غلام محمد/ پیر کی شام تلاشی آپریشن کے دوران رفیع آباد کے لڈورہ علاقے میں لشکر کے ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ لڈورہ علاقے میں ایک نامعلوم ملی ٹینٹ کی نقل و حرکت کے ان پٹ پر 32 آر آر اور جموں و کشمیر پولیس نے ا یک آپریشن شروع کیا۔تلاشی کے دوران ایک شخص کی مشتبہ حرکت دیکھی اور بعد میں اسے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ پکڑا گیا۔  گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت محمد اقبال خان ولد محمد امین خان، بڈگام ضلع کے بیروہ، جگو کھرین کے طور پر ظاہر کی۔ مکمل تلاشی لینے پر اس کے پاس سے ایک چینی پستول، ایک میگزین اور پانچ نائن ایم ایم رانڈ برآمد ہوئے۔ اس شخص کو پہلے بھی پتھرا ئواور عسکریت پسندی سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔