رفیع آباد بارہ مولہ میں بادل پھٹنے سے چار رہائشی مکان تباہ

نیوز ڈیسک
سری نگر//شمالی ضلع بارہ مولہ کے باخی پورہ رفیع آباد میں جمعرات کی سہ پہر کو بادل پھٹنے کے واقعے میں چار رہائشی مکان مکمل طورپر تباہ ہوئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آئی۔

 

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرا ت کی سہ پہرکو شمالی ضلع بارہ مولہ کے باخی پورہ رفیع آباد میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی اوپری پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں یکایک طغیانی آئی ۔

 

معلوم ہوا ہے کہ بادل پھٹنے کے ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کے ساتھ ساتھ بھاری برکم پتھر بھی پانی نے بہا لیے۔