رفیع آبادمیں چونکادینے والاواقعہ 250کے وی ٹرانسفارمر کی چوری علاقہ میں بجلی سپلائی متاثر،ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع

فیاض بخاری

بارہمولہ// جہامہ رفیع آباد بارہمولہ میںایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے ۔ چوروں نے دو ران شب 250 کے وئی بجلی ٹرانسفارمر کوکھول کر تمام سامان نکال کر فرار ہوگئے ہیں جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر کاڈھانچہ رہ گیاتھا، جبکہ بجلی کی سپلائی کی دونوں لائنوں کو کاٹنے کے بعد تانبے کے کور کوائل اور دیگر سامان کو چور لیکر فرار ہوگئے اور مذکورہ ٹرانسفارمر کے ڈھانچے کے سوا کچھ نہیں بچا ہے ۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی ہے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایک مقامی رہائشی صوفی غلام محمد نے کہا کہ یہ ایک عجیب واقعہ ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے انسپکٹر عبدالقیوم نے کہا، ’’میں نے اپنی 40 سال کی سروس میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے قریبی پولیس چوکی میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔