سرینگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری و ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر کی صدارت میں کل جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری میں روگی کلیان سیمتی اور ایچ ڈی ایف کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں گورننگ باڈی کے ممبران نے شرکت کی، جن میں چیف میڈیکل آفیسر سرینگر، جواہر لعل نہرو ہسپتال ڈاکٹر نجیب درابو، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس، میونسپلٹی وارڈ آفیسر، ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کے نمائندے نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو بہم پہنچائے جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ بہم پہنچا کیلئے ہسپتال کی مشینوں، ادویات اور دیگر ساز و سامان کی ضروریات بھی سامنے رکھی گئے۔ علی محمد ساگر نے میٹنگ کے دوران ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔
رعناواری ہسپتال میں روگی کلیان میٹنگ
