رعناواری میں 3منزلہ مکان مقفل

سرینگر // لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل ڈل جھیل اور نگین کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے6 ڈھانچوں کو منہدم کیاجبکہ میاں شاہ صاحب رعنا واری میں ایک 3منزلہ مکان کو سیل کیا گیا ۔لائوڈ ا کے ترجمان نے بتایا کہ انفورسمنٹ ونگ نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں  میاں شاہ صاحب رعنا واری میںغیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ایک 3منزلہ مکان کو سیل کیا ۔اس کے علاوہ لائوڈا کے سکارڈ نے ہارون ،لام ،رعناواری ،چودھری باغ ،حسی بٹ اور صدربل میں کارروائی کرتے ہوئے 6ڈھانچوں کو مہندم کیا جو غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے ۔