رضا العلوم کے زیر اہتمام 2روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

پونچھ // رضا العلوم اسلامیہ ہائر سکنڈری سکول پونچھ کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں جاری دوروزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقعہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی شاہ محمد تانترے نے شرکت کی۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے متعلقہ اسکول کیلئے دو کرکٹ کٹس، ایک فٹ بال کٹ اور 3000 ہزار روپے نقدی انعام دینے کا اعلان کیاجبکہ انہوں نے بچوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ اسکول انتظامیہ جہاں بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کر رہی ہے وہیں انہیں کھیلوں کی طرف بھی لے جا رہی ہے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل اوردیگر عملہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شوکت بخاری جو کہ اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ، پرنسپل عبدالرحمن اور پرنسپل شبیر احمد ودیگر عملہ موجود تھا۔