رضا العلوم کی طرف سے 2 روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

 پونچھ // رضا العلوم اسلامیہ ہائر سکنڈری سکول پونچھ نے سال سابق کی طرح اس بار بھی دو روزہ کھیل فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی پونچھ راجیوپانڈے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔اس دوران مارچ پاس کیا گیا جس کی سلامی لینے کے بعد باضابطہ دو روزہ کھیل فیسٹیول کا آغاز کیا ۔ایس ایس پی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں از حد حوشی ہوئی ہے کہ اسلامیہ اسکول میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل بچوں کے لئے اس طرح کی کھیلوں کے روگرام بھی کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ا سکول انتظامیہ کو مبارک پیش کی۔اس دوران مفتی فاروق احمد مصباحی ،حافظ عبدالمجید ،سید فداد حسین شاہ نے بھی بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعا کی اور سکول عملہ کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔پرنسپل عبدالرحمن نے بتایا کہ بچوں کے کھیل مقابلوں کیلئے 4 مختلف گروپ بنائے گئے ہیں جو دو روزوں کے دوراں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔