رضاکار افراد اور تنظیموں کا رول قابل سراہنا

اننت ناگ //اننت ناگ میں مختلف رضاکار نوجوان اورتنظیمیں صفائی ستھرائی  یا جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو اور لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں۔اس سلسلے میںشاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے سربراہ ظہور احمد ملک کا کہنا ہے کہ ضرورتمندوں کا خیال رکھنا سب کی زمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر وقت حکومت کی طرف نظر رکھنا درست نہیں ہے کیونکہ وادی میں اہل ثروت افراد کی اچھی تعداد موجود ہے جو ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔گریٹر ویری ناگ نامی سیول سوسائٹی کے سربراہ مشتاق احمد نے کہا ’’اگر کوئی شخص مالی امداد نہ کرے لیکن اپنا وقت جو سب سے قیمتی ہوتا ہو وہ اس نیک کام میں دے سکتا ہے‘‘۔