رضاالعلوم اسلامیہ ہائیر سکنڈری نے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا

 

حسین محتشم

پونچھ//رضاالعلوم اسلامیہ ہائیر سکنڈری سکول پونچھ نے پونچھ شہر میں تقریباً 100 سائیکلوں پر مشتمل سائیکل ریلی نکال کر نہایت ہی جوش و خروش سے سائیکل کا عالمی دن منایا۔یہ ریلی ادارے سے شروع ہو کر پریڈ پارک سے گذرتے ہوئے ناخواں والی سڑک عید گاہ چوک ، بس اسٹینڈ،قلعہ مارکیٹ اور صدر بازار سے ہوتی ہوئی ECYES کیمپس میں اختتام پذیر ہوئی۔

 

ریلی کو ایڈوکیٹ بانو پرتاپ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر شہید ڈی ایس پی منجیت سنگ میموریل والی بال کلب کے چیئرمین محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے سائیکل سواروں کو مشورہ دیا کہ وہ سائیکلنگ میں سرگرمی سے حصہ لیں اور سائیکلنگ سے متعلق تمام کھیلوں میں پرفارم کریں۔ انہوں نے طلباء سے بری عادتوں خصوصاً منشیات سے پرہیز کرنے کو بھی کہا۔

 

اس دوران پرنسپل نثاراحمد، امیرحسین، عبدالغفور نے بھی خطاب کیا اور مہمانوں کو یادگاری تحائف پیش کئے۔ اس تقریب میں فیکلٹی ممبران محمد سلیمان،انجم مہتاب،مختار احمد،محمد آصف،محمد صادق اور سائیکلسٹ عبداللہ مظفر نے شرکت کی۔