رشوت خوری کیخلاف ریاستی گورنر کا بیان قابل ستائش :انصاف موئو منٹ

پونچھ//جموں کشمیر انصاف مؤومنٹ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے اس بیان کی سراہنا کی جس میں انہوں نے ریاست میں موجود رشوت خور سیاسی لیڈروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں مو ئو منٹ کے چیئرمین جاوید اقبال ریشی، کارکن ایڈوکیٹ شباب کاظمی اور ضلع صدر چوہدری محمد شریف نے گورنر کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ستیہ پال کا بیان سچ پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا سرحدی ضلع پونچھ میں بھی کئی سیاسی لیڈران موجود ہیں جو سابقہ ارکان ایوان میں رہ کر کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کے کچھ لیڈروں کی منڈی سے لے کر جموں، کشمیر، پونچھ، دہلی ودیگر علا قوں میں جائیداد ہے جن کی تحقیقات کرکے ان پر بھی کاروائی کی جائے ۔ایوان میں رہ چکے لیڈروں پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکریاں تقسیم کرنے کے نام پر غریب لوگوںپیسے جمع کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کے بعد کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ کے سبھی لیڈروں اور ضلع سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت عامہ اور محکمہ دیہی ترقی کے انجینئر ز،محکمہ مال کے ملازمین اور ان کے رشتہ دانوں کی جائیداد کی جانچ ہونی چائیے جبکہ غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے ۔