رسوئی گیس کے اخراج سے آگ نمودار

گاندربل//گاندربل کے ملحقہ علاقہ ،سہ پورہ میں ایک باورچی خانے میں رسوئی گیس خارج ہونے سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔یہ واردات سہ پورہ میں ثناء االلہ گورو ولد عبدالرحیم کے باورچی خانے میں پیش آیا جہاں رسوئی گیس خارج ہونے سے آگ نمودار ہوئی۔ اس واردات میں باورچی خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوا تاہم مقامی لوگوں کی فوری مداخلت سے آگ کو پھیلنے سے روکا گیا۔