رسوئی گیس کی شدید قلت

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن اور اس کے آس پاس علاقوں میں رسوئی گیس کی شدید قلت پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ جہاں سرکاربلند بانگ دعویٰ کررہی ہے کہ وادی کشمیر میں تمام سٹاک موجود ہے تاہم شمالی قصبہ پٹن کے بیشتر دیہات میں لوگوں کو رسوئی گیس کی قلت کو لیکر زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں کہا ہے کہ اگر چہ ہوم ڈیلوری کا معاملہ پہلے ہی ختم ہو چکا تھا اب رسوئی گیس کی قلت اس قدر پیدا کر دی گئی ہے کہ اب بلیک مارکیٹ میں بارہ سو سے چودہ سو روپیہ تک گیس سلنڈر فروخت کیا جارہا ہے اور صارفین کو بڑی بڑی قطاروں میںرہنا پڑتا ہے ۔لوگوں کے مطابق انتظامیہ کے دعوئے زمینی سطح پر کھوکھلے اور من گھڑت ثابت ہوئے ہیں۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فوری طور پر رسوئی گیس کی فراہمی کو لیکر اقدامات کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے ۔