جموں //جموں کشمےر نےشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمےن ہرش دےو سنگھ نے بھارتےہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی مےں کوئی تال مےل نظر نہےں آ رہا اور رسانہ معاملہ کے متعلق بی جے پی لےڈران کے مختلف بےانات کی وجہ سے پارٹی کی اصلےت سامنے آ چکی ہے۔ان کاکہناتھاکہ اقتدار مےں رہنے کے لئے لےڈران کٹھو عہ سانحہ پر الگ الگ طریقے سے لب کشائی کرتے ہے جو قابل تشوےش ہے ۔ اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دےو سنگھ نے کہا کہ وزےر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مےڈےکل کالج مےںاےک پروگرام کے دوران مےڈےا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ اگر کٹھو عہ عصمت دری اور قتل کےس کراےم برانچ کے حوالے کےا جائے تو مرکز کی کوئی ممانعت نہےں ہے،اس کے برعکس نائب وزےر اعلیٰ نرمل سنگھ نے اےک بےان مےں کہا ہے کہ بی جے پی کورسانہ کےس کے متعلق کرائم برانچ کی چھان بےن پر کوئی اعتراض نہےںلےکن بی جے پی اےم اےل اے لال سنگھ کرائم برانچ کی تحقےقات سے نا خوش ہے اور جائے واردات پر جا کر رےلےوں کا اہتمام کرتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی مےں تال مےل کی کمی ہے اور ہر فرد اپنے ذاتی مفاد کے لئے ووٹ بنک تےار کرنے کے لئے کوشاں ہے اس لئے پارٹی کارکنان کی طرف سے مختلف بےانات جاری کئے جاتے ہےں جو قابل تشوےش ہے۔انہوں نے مزےد کہا کہ جموں جو آپسی بھائی چارے کی اےک مثال ہے، کے لوگوں مےں انتشار پےدا کرنے والوں کو کبھی معاف نہےں کےا جائے گااور اگر جموں کے لوگوں کو جموں کشمےر کرائم برانچ کی جانچ مےں کوئی کمی لگتی ہے تواس معاملہ کو جانچ کے لئے سی بی آئی کو سونپنے مےں کوئی حرج نہےں ،بس متاثرہ کنبہ کو انصاف ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمےر پنتھرز پارٹی 19اپرےل کو اےک روڈشو کا اہتمام کر رہی ہے جس میںمتاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے ےہ کےس سی بی آئی کو سونپے جانے کی مانگ کی جائے گی ۔ان کے مطابق ےہ روڈ شووجے پور سے کٹھو عہ تک کےا جائے گا ۔
رسانہ معاملے پر بھاجپا لیڈران میں تال میل کا فقدان :ہرش دیو
