جموں///محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے جمعہ کو ایک ’نعتیہ محفل ‘‘ آراستہ کی۔اِس موقعہ پر کلچرل یونٹ کے فنکاروں نے نعت شریف پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ’ نعتیہ محفل ‘‘ پروگرام میں اُستاد مشتاق احمد ساز نواز نے اَپنے منفرد صوفیانہ اَنداز میں نعت شریف پیش کیا جبکہ کلچر یونٹ کے میوزک کمپوزر غلام محمد بٹ اور سینئر فنکار غلام محی الدین کھانڈے نے فوک طرز پر نعت شریف پیش کئے ۔ اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر، کشمیر ڈویژن کے اَفسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
را م باغ میں ’’ نعتیہ محفل ‘‘ کا اِنعقاد
