راہل گاندھی کا9اگست کو وادی کادوروزہ دورہ

سرینگر// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سرینگر کا دورہ کریں گے۔وہ رواں مہینے کی9  تاریخ کو دو روزہ دورے پر سرینگر آ رہے ہیں۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے اس حوالے سے بتایا کہ راہل گاندھی اگست کی 9 تاریخ کو سرینگر آ رہے ہیں۔اْن کا مزید کہنا تھا ، ’’وہ یہاں پارٹی کے مقامی لیڈران سے ملاقات کریں گے اور جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے جانکاری حاصل کریں گے‘‘۔