سرینگر//صدر ہندنے جمعرات کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کیلئے دو ایڈیشنل ججوں کی تقرری عمل میں لائی۔ وزارت قانون و انصاف، کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ججوں کی تقرری دو سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔آئین ہند کے آرٹیکل 224 کی شق (1) کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر جمہوریہ ہندنے راہل بھارتی اور موکشا کھجوریہ کاظمی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی۔
راہل بھارتی اور موکشاکاظمی بطور ایڈیشنل ہائی کورٹ جج تعینات
