راہل اور پرینکا بھارت جوڑو یاترا میں مدھیہ پردیش پہنچے

نئی دہلی //کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارت جوڑو یاترا کے 77ویں دن آج مدھیہ پردیش میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ بھارت جوڑو یاترا کے مدھیہ پردیش پہنچنے پر مہاراشٹر کے لوگوں نے رسمی طور پر یاترا میں شامل ٹیم کے ساتھ چل رہے ترنگا کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل مدھیہ پردیش کے لوگوں کو سونپا اور اس کے بعد ہی مدھیہ پردیش میں یاترا شروع ہوئی۔ یہ قافلہ ریاست کے سات اضلاع سے گزرے گا، جس میں 11 دن لگیں گے ۔ مسٹر گاندھی نے اس موقع پر کہا، ”ملک سے خوف، نفرت، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرکے ہم انصاف پر مبنی ہندوستان بنائیں گے ۔ آج بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر سے ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش پہنچی ہے اور کوئی طاقت ہمیں سری نگر میں اس ترنگا کو لہرانے سے نہیں روک سکے گی۔ پرینکاواڈرا نے کہا، آج سے بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل ہو رہی ہے ۔ ہم وطنوں کے تعاون سے ہی راہل گاندھی جی کی قیادت میں محبت اور ترقی کا یہ کارواں مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ (یو این آئی)