نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں 60 سے زیادہ لوگوں کو سال 2022 کے پدم ایوارڈ سے نوازا۔صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈ پانے والوں میں سابق ڈیفنس چیف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت (پس مرگ) اور گیتا پریس کے آنجہانی چیئرمین رادھے شیام کھیمکا، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور سی اے جی راجیو مہرشی، کویشیلڈ ویکسین بنانے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس پونا والا شامل ہیں۔اس کے علاوہ دو مشہور شخصیات کو پدم وبھوشن، آٹھ کو پدم بھوشن اور 54 کو پدم شری سے نوازا گیا ہے ۔سی ڈی ایس راوت اور شری کھیمکا کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے ۔مسٹر غلام نبی آزاد، مسٹر پونا والا، مسٹر چندر شیکھرن، پنجابی لوک گلوکار گرمیت باوا (پس مرگ) سمیت آٹھ افراد کو پدم بھوشن سے نوازا گیا۔