رانا کی قیادت میں کارکنان نے لوہڑی کاتہوار منایا

جموں //نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر دویندر سنگھ رانا نے ریاستی عوام کو لوہڑی کے تہو ار کے موقعہ پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مذکورہ تہوار ریاست میں امن و امان اور آپسی بھائی چارے کے فروغ میں اہم رول ادا کر ے گا ۔اس سلسلہ میں پارٹی لیڈر ان و کارکنوں کی جانب سے شیر کشمیر بھون میں ایک تقریب میں پارٹی کے صوبائی صدر نے کہاکہ ملک کے شمالی حصہ میں لوہڑ ی کا تہوار کسانوں کیلئے خصوصی طور پر جانا جاتا ہے لیکن ریاست میں مذکورہ تہور کو سبھی طبقوں کے لوگوں جو ش و خروش کیساتھ صدیوں سے مناتے آئے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ تہوار کی مناسبت سے آئندہ بر س ملک کیساتھ ساتھ ریاست میں بھی آپسی بھائی چارہ اور امن کا ماحول بنا رہے گا۔پارٹی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پر منعقد اس تقریب میں پارٹی کے سنیئر لیڈران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب میں پارٹی کے خواتین ونگ کی ریاستی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ ،او بی سی سیل کے چیئر پرسن عبدالغنی تیلی ،سابقہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر چمن لعل ودیگران بھی موجود تھے ۔