رام گڑھ میں محکمہ بجلی مخالف احتجاج

گول//سنگلدان کے رام گڑھ کے لوگوں نے آج محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے یہاں پر خراب ٹرانسفارمر نصب کر رکھا ہے جس وجہ سے اس کو ایک ہفتہ بھی نہیں نکلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے علاقہ مکمل طور پر گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر چہ اس سے قبل کئی مرتبہ محکمہ کے آفیسران سے بھی رابطہ کیا تھا او رہر وقت انتظامیہ کے دفاتر کے چکر بھی لگائے لیکن کوئی نتیجہ بر آمد نہ ہو سکا ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد علاقہ میں بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔