رام گڑھ سیکٹر سانبہ میں پاکستانی شہری گرفتار | 6گھنٹوں کے اندر واپس روانہ

 جموں// ایک پاکستانی شہری کو ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں نادانستہ طور پر بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہونے کے فورا بعد گرفتار کیا گیا، جسے چھ گھنٹے کے اندر واپس بھیج دیا گیا۔بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ایس پی ایس سندھو نے کہا کہ ابتدائی پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ سے تعلق رکھنے والا شخص غلطی سے سرحد عبور کر کے اس طرف چلا آیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہفتے کوتقریباً ایک بجے  بلہاد بارڈر سے نادانستہ طور پر ہندوستان  علاقے میں داخل ہوا۔وہ تقریباً 200 میٹر ہندوستانی علاقے کے اندر آیاتھا۔ سندھو نے کہا کہ درانداز کو گرفتاری کے چھ گھنٹے کے اندر ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد واپس بھیج دیا گیاسندھو نے کہا، "پاکستانی شہری کو فلیگ میٹنگ کے ذریعے مناسب رسید پر شام 6.45 بجے پاکستانی رینجرز کے حوالے کیا گیا۔