رام کرشنا مشن کے ’’ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر‘‘ کا افتتاح

 جموں/گورنر این این ووہرا نے آج اودھے والا رام کرشنا وہار میں رام کرشنا مشن کے ’’ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا۔اس مرکز ایک عوامی کتب خانہ ، کمپیوٹر تربیتی مرکز،سکولی طلباء کے لئے ایک تدریسی کوچنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔اس سینٹر کے قیام میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈنے مالی مدد فراہم کی ہے۔جموں میں اس طرز کا سینٹر کھولنے کے لئے رام کرشنا مشن کو مبارکباد دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ سینٹر نوجوان نسل کے لئے مفید ثابت ہوگا۔طبی شعبے میں رام کرشنا مشن کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تعلیمی اور تمدنی شعبوں میں بھی یہ مشن اسی طرح کے خدمات فراہم کرے گا۔رام کرشنا مشن کے بانی سوامی وویکانندا جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سوامی جی نے اپنی مختصر زندگی میں ملک کے لوگوں میں بیداری پیدا کی اور ان کی تعلیمات نے کئی لیڈروں پر اثرات ڈالے۔گورنر موصوف نے کہا کہ رام کرشنا مشن ملک کی ایک بہترین رضا کار تنظیم ہے۔اجتماع سے سری مت سوامی سہتا نندا جی مہاراج نے بھی خطاب کیا۔رام کرشنا مشن شلپا مندرا بلور مٹھ کے کارسپانڈنٹ سوامی ویداتی تنندانے نئے کمپلیکس میں دستیاب سہولیات کی اہمیت کے بارے میں جانکار ی دی۔رام کرشنا مشن جموں کے سیکرٹری سوامی نرنتارا نندا جی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ رام کرشنا مشن کی منیجنگ کمیٹی کے صدر شری سریش کمار شرما نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے ممبرڈاکٹر ایس ایس بلوریہ اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اجیت کمار ساہو بھی موجود تھے۔