رام نگر //رام نگر میں محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام جنگلات کے تحفظ اور قدرتی ماحول کو بر قرار رکھنے میں جنگلوں کی اہمیت کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔فارسٹ ڈویژن رام نگر کی جانب سے پنچایت گھر بھر نو میں منعقدہ بیداری کیمپ کے دوران ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ موسم گرما میں جنگلات کو آگ جیسی وارداتوں سے بچانے کیلئے اپنا رول ادا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کا تحفظ قدرتی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے کا فی اہمیت کا حامل ہے ۔اس بیداری کیمپ میں عام معززین کیساتھ ساتھ علا قہ کے سرپنچوں اور پنچوں کے علا وہ طلباء کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کو جنگلاتی آگ کی وجہ سے سماج پر پڑنے والی منفی اثرات کے بارے میں بھی بیدار کیا گیا ۔