رام بن کے کسان 8روزہ دورے پر روانہ

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ نے ضلع کے 12 ترقی پسند کسانوں کو ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میترا سے انار دانہ گائوں کو فروغ دینے کے تحت ہری جھنڈی دکھا کر 8 روزہ دورے پر روانہ کیا۔اے سی آر و ویک پوری، چیف ہارٹیکلچر افسر رام بن مُکیش شرما ، چیف اگریکلچر افسر کے کے گپتا، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسر بٹوت، نذران خان کے علاوہ ملحقہ دیہات کے کسان بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ8روزہ دورہ کے دوران یہ کسان آئی سی اے آر ۔نیشنل ریسرچ سینٹربابت انار شولہ پور ،مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ رام بن ریاست میں انار دانہ پیدا کرنے کا ایک بڑا ضلع ہے۔جسکی شمالی ہند کے متعدد شہروں میں انار ادانہ کی مانگ کافی ہے،اسی لئے ضلع کے کسانوں کو این آر سی پی شولہ پور کا دورہ کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے،جو کہ ملک میں واحد ادارہ انار دانہ کے اقسام کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔کسانوں کو اس انسٹیچوٹ کا دورہ کرنے سے اناردانہ کے پراسیسنگ اور اخراج کے متعلق حالیہ ٹیکنالوجی کی جانکاری حاصل ہوگی۔ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسر بٹوت بھی کسانوں کے ہمراہ رہیں گے۔