رام بن کے کسانوں کیلئے بیداری پروگرام کا اہتمام

رام بن //ضلع صدر مقام  اور ضلع کے تمام بلاک صدر مقامات میں وزیر اعظم کے کسان سمان ندھی کے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے کی، اے ڈی ڈی سی نواب الدین،چیف اگریکلچر افسر الیاس اختر گتو، ایس ڈی اے او رام بن ایم جی سنگھ، ایس ڈی اے او گول سکھبیر سنگھ ، اے ای او ایم رفیق لون، کے کے کول، اے ای ائیز جگدیش بالی، رویندر سنگھ ،بانو پرتاپ و متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کے علاوہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ زراعت کے افسروں نے اس موقعہ پر کسان طبقہ کی بھلائی کیلئے دیگر سکیموں کی مفصل جانکاری دی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے سکیم کو چالو کرنے کیلئے کم سے کم مدت میںموذوں کسانوںکی بر وقت رجسٹریشن کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے اہلکاروںکی ستائش کی۔انہوںنے کسانوں کو سکیم  ہذا کا استفادہ لینے اور دیگر کسانوں کیلئے پیام رساں بننے کی صلاح دی ،تاکہ علاقہ کے کسان اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔ڈی سی نے نامور کسانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ،تاکہ انکی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔بعدازاں ، چیف اگریکلچر افسر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیش قیمتی رہنمائی کرنے پر شکریہ اد کیا۔انہوں نے محکمہ مال،فیلڈ عہدہ داروں اور کسانوںکی جانب سے ضلع میں فلیگ شپ پروگرام  لاگو کرنے کیلئے تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کسانوں کو سرکارکی جانب سے چلائی جارہی ہر سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اُٹھانے کی بھی صلاح دی۔