رام بن کے نوجوان بھارت ددرشن دورے سے واپس لوٹے

جموں //خطہ جموں کے رام بن ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھارت درشن دورے سے واپس لوٹ آئے ہیں۔اس سلسلہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے 84ویں بٹالین ہیڈ کوارٹر چٹھا، جموں میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس پس منظر میں سی آر پی ایف نے گُذشتہ سال سوک ایکشن پروگرام کے تحت جموں خطہ کے مختلف اضلاع بشمول رام بن کے لئے ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا تھا، جس میںہائی سکول پرنوٹھ رام بن کے شرکا کو سی آر پی ایف نے پُدیچری کے دورہ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،تاکہ، انکو ملک کو جاننے کا موقعہ فراہم ہوگا۔سفر ،رہائش و کھانے و پینے کا مکمل انتظام ، سی آر پی ایف کی84ویں بٹالین نے کیا تھا ۔استقبال کے دوران  84 ویں بٹالین ،سی آر پی ایف کے  2-I/C,مسائو نے کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور انہیں ٹورنامنٹ جیتنے اور کامیاب دورے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے انہیں ملک کے مختلف کلچر کو جاننے کا موقعہ فراہم ہوا اور یہ دورہ انکے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنی توانائی کا ملک کی بھلائی کے لئے استعمال کرنے کی صلاح دی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی آر پی ایف ہمیشہ سے ہی ملک کے نوجوانوں کیلئے اپنے سوک ایکشن پروگراموں کے تحت ان کی بھلائی کے لئے پیش پیش رہی ہے۔اس موقعہ پر ڈی / سی (پی ایم جی) رام کرشن کے علاوہ 84 ویں بٹالین سی آر پی ایف کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔تقریب کے تمام انتظامات84 ویں بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ بی پی یادو کی رہنمائی میں کئے گئے تھے۔