رام بن کے قریب کار حادثہ

 رام بن//اتوار دوپہر کوجموں کی طرف جا رہی ایک آلٹو کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سیری رام بن میں ایک کھائی میں جا گری ۔پولیس کی اطلاعت کے مطابق ایک نجی کار رجسٹریشن نمبر JK05D-7087 کپواڑہ سے جموں کی جانب جا رہی تھی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر جموں سرینگر شاہرہ پر سیری کے مقام پر دریائے چناب کے کنارے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا ۔پولیس نے زخمیوں کی پہچان ڈرائیور محمد اقبال 45سال ولد محمد مختیار،خورشید احمد میر 46سال ولد خضر محمد میر ساکنان کپواڑہ۔جب کی ایک شدید زخمی اعجاز احمد 26سال ولد مبارک خواجہ ساکن کپواڑہ کو بون اینڈ جوائینٹ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ اس سلسلہ میں رام بن پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔