رام بن کے فیر پرائس ایمپلائز یونین کا کنونشن

بانہال // ضلع ہیڈ کواٹر رام بن میں منگل وار کو آل جموں کشمیر فئیر پرائز ایمپلائز یونین کی طرف سے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع رام بن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں ڈیلروں کی حیثیت سے کام کرنیو الے  ملازمین اور صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے یونین لیڈران نے شرکت کی۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق اس موقع پر یونین کے بینر تلے ضلع سے تعلق رکھنے والے ان ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر رام بن کے احاطے میں اپنی مانگوں کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں کیبنٹ کے ایک فیصلہ کے تحت انہیں رہبر خوارک کے طور تعینات کیا جائے ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں انہیں رہبر خوارک کے تحت تعینات کر نے کے لئے کبینٹ میں فیصلہ لیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک اس فیصلے کو عملایا نہیں گیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اْن کی فائل محکمہ فائنانس کے دفتر میں پڑی ہوئی ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی بھی پیش رفت سامنے نہ آئی ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا ۔اس موقعہ پر یونین کے ریاستی صدر تنویر حسین پٹھان کی صدارت میں منعقدہ اس کنوینشن میں مقررین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اْن کی جائز مانگ کو فوری طرح پر پورا کیا جائے تاکہ اْن کا مستقبل خراب نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف سے وہ دور دراز علاقوں میں زائد از ایک دہائی سے عوام تک مشکل ترین حالات میں راشن پہنچا رہے ہیں تو دوسری طرف سرکار کی طرف سے تین سال قبل لئے گئے فیصلے کو ابھی تک عملایا نہیں جا سکا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اْنہیں گونر انتظامیہ سے اپنے جائز مسائل حل کرنے کی اْمیدیں وابستہ ہیں۔