رام بن کے سرپنچوں کیلئے تربیتی پروگرام کا اختتام ، اسناد تقسیم

رام بن //ضلع کے نومنتخبہ سرپنچوں کے لئے تربیتی پروگرام کا دوسرا مرحلہ جمعرات کے روز اختتام پذیر ہوا ۔اختتامی تقریب پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے تربیت میں شرکت کرنے والے سرپنچوں سیزمینی سطح پر کام کرنے اور انہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار نبھانے پر زور دیا ۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچوں کو ضرورتوں کی بناید پر مقامی لوگوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے ترقیاتی منصوبے ترتیب دینے ہونگے، جس دوران متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو بطور نمائندہ کام کرنا ہوگا، تاکہ انکے پنچایتوں میں ترقیاتی عمل میں سرعت لائی جائے گی۔ڈی سی نے سرپنچوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا اور متعلقہ محکموں سے پنچایتوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار نبھانے کی ہدایت دی۔ضلع پنچایت افسر طارق سہر وردی ،بی ڈی او رام بن محمد عثمان خان اور محکمہ دیہی ترقیات کے افسروں اور اہلکاروں نے بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔تربیتی پروگرام میں ریسورس پرسنز نے سرپنچوں کو تربیت فراہم کی ،تاکہ وہ زمینی سطح پر کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔سرپنچوں نے تربیت مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح سے وہ زمینی سطح پر کام کرنے کے لائق بن گئے ہیں۔ چار روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر ڈی سی نے سرپنچوں میں اسناد بھی تقسیم کیں اور انہیں ایمانداری اور لگن کے ساتھ کامکرنے کو کہا ۔